راجیہ سبھا انتخابات : ترنمول کانگریس کے ہوں گے چار امیدوار، پانچویں سیٹ پر کانگریس کی حمایت کا اعلان

Mar 09, 2018 06:53 PM IST | Updated on: Mar 09, 2018 06:53 PM IST

کلکتہ : مغربی بنگال میں 23مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخاب میں ترنمول کانگریس نے پانچویں سیٹ کیلئے کانگریس کے امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ساتھ ہی اپنے چار امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں ابیر بسواس، شانتانوسین، ندیم الحق اورسبھاشیش چکرورتی شامل ہیں

کانگریس کے ذرائع کے مطابق ملک مشہور وکیل میں سے ایک ابھیشیک منوسنگھوی کو امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے ۔دیگر اور بھی ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم ابھی سنگھوی کا نام آگے چل رہی ہے ۔ترنمول کانگریس کی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنگھوی کی حمایت کرنے کا اعلان کا فیصلہ کیا ہے ۔

راجیہ سبھا انتخابات : ترنمول کانگریس کے ہوں گے چار امیدوار، پانچویں سیٹ پر کانگریس کی حمایت کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے آج دوپہر 12بجے پارٹی کے پنچایت کور کمیٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میں امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ۔خیال رہے کہ پرچہ نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ 12مارچ ہے ۔ ممتا بنرجی نے کانگریس کے ا میدوار کی حمایت کرکے ریاست میں نئے اتحاد کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز