آئی آئی ٹی کے رزلٹ میں رحمانی 30 نے پھر بنایا ریکارڈ، 25 طلباء میں سے 24 کامیاب

Jun 12, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 01:04 PM IST

 پٹنہ۔ آئی آئی ٹی کے نتائج میں ایک بار پھر رحمانی 30 نے کمال کیا ہے ۔ اس کے 25 میں سے 24 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 506 رینک کے ساتھ فرحان علی بنے بہار کے تیسرے ٹاپر، باقی طلباء کو بھی ملا اچھا رینک ۔ طلباء کی اس کامیابی پر ابھیانند اور مولانا ولی رحمانی نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔ رحمانی تھرٹی مسلم بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا بڑا ذریعہ بن رہی ہے۔ کبھی آئی آئی ٹی کے رزلٹ کے فہرست میں مسلم بچوں کا نام نہیں ہوتا تھا لیکن اب آئی آئی ٹی کے ٹاپر طلباء کے فہرست میں مسلم بچوں کا نام درج ہونے لگا ہے اور یہ ممکن ہوا امارت شریعہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی اور سابق ڈی جی پی ابھیا نند کی کوششوں سے۔ اس بار 25 طلباء میں 24 طلباء نے آئی آئی ٹی میں کامیابی حاصل کی ہے۔

رحمانی تھرٹی کے اساتذہ آئی آئی ٹی کے نتیجے پر بیحد خوش ہیں ۔ انہوں نےابھیانند کی رہنمائی کی بیحد ستائش کی ہے۔ ادھر سابق ڈی جی پی ابھیانند نے بھی رحمانی تھرٹی کے رزلٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رحمانی تھرٹی میں تیاری کررہے ایسے بچوں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے آئی آئی ٹی کے بارے میں سنا بھی نہیں تھا اور ایسے بچے بھی کامیاب ہوئے ہیں جن کی مالی حالت بیحد خراب تھی لیکن مفت تیاری کرنے کے انتظام اور رحمانی تھرٹی کے ماحول نے سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے مسلم بچوں کو بھی آئی آئی ٹی جیسے بڑے کمپٹیشن میں کامیاب ہونے کا موقع فراہم کرایا۔

آئی آئی ٹی کے رزلٹ میں رحمانی 30 نے پھر بنایا ریکارڈ، 25 طلباء میں سے 24 کامیاب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز