لالو کی اینٹی بی جے پی ریلی میں شامل نہیں ہوگی جے ڈی یو ، تاہم ذاتی طور پر نتیش کمارہوسکتے ہیں شریک

Jul 02, 2017 12:56 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 12:56 PM IST

پٹنہ : آئندہ 27 جولائی کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی آر جے ڈی کی 'بی جے پی ہٹاؤ، ملک بچاؤ ریلی میں جے ڈی یو بطور پارٹی شامل نہیں ہوگی۔ جے ڈی یو کی جانب سے اس بات کی تصدیق پارٹی کے قومی ترجمان شیام رجک نے کی ہے۔ شیام رجک کے مطابق 'بی جے پی ہٹاؤ، ملک بچاؤ ریلی آر جے ڈی کی ریلی ہے۔

جے ڈی یو بطور پارٹی اس میں شامل نہیں هوگی ، لیکن جے ڈی یو کے سربراہ اور وزیر اعلی نتیش کمار ریلی کی دعوت ملنے پر ذاتی طور پر شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جے ڈی یو کے اس اعلان کے ساتھ ہی بہار میں حکمراں 'مهاگٹھ بندھن میں اختلافات ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔

لالو کی اینٹی بی جے پی ریلی میں شامل نہیں ہوگی جے ڈی یو ، تاہم ذاتی طور پر نتیش کمارہوسکتے ہیں شریک

شیام رجک کے اس بیان کو بہار میں مهاگٹھ بندھن میں اختلافات کے طور پر اس لئے بھی دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے نوٹ بندي، صدارتی انتخابات اور جی ایس ٹی جیسے معاملات پر جے ڈی یو کا موقف مهاگٹھ بندھن سے موقف سے الگ رہا ہے۔

مهاگٹھ بندھن کی سب سے بڑی اتحادی پارٹی آر جے ڈی کی ریلی سے جے ڈی یو کا الگ ہونا علامتی طور پر ہی سہی لیکن پھر بھی اس بات کی بخوبی عکاسی کررہا ہے کہ مهاگٹھ بندھن میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ لالو 'بی جے پی ہٹاؤ، ملک بچاؤ ریلی کے بہانے اپوزیشن کو متحد کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ، لیکن انہیں اپنے ہی گڑھ میں اور اقتدار میں اتحادی پارٹی کا ساتھ نہیں ملتا نظر آرہا ہے۔

آر جے ڈی ذرائع کے مطابق ریلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا شامل ہوسکتے ہیں ، لیکن نتیش کی پارٹی کی اس ریلی سے دوری کے اعلان کا اپوزیشن کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ ریلی کی کامیابی پر بھی اثر پڑنا تقریبا طے مانا جا رہا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز