آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ-ایشوریہ کی شادی آج

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور سابق وزیر اعلیٰ دروگا پرساد رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا کی شادی آج ہے۔

May 12, 2018 09:52 AM IST | Updated on: May 12, 2018 10:03 AM IST

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور سابق وزیر اعلیٰ دروگا پرساد رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا کی شادی آج ہے۔ اس شادی کو ریاست کے دو سیاسی گھروں میں ہونے والی بڑی شادی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس شادی میں شامل ہونے کے لئے لالو یادو پیرول پر باہر آئے ہیں۔

رابڑی رہائش گاہ سے لے کر ایشوریا کے گھر تک شہنائی اور رسم و رواج چل رہے ہیں۔ ہر طرف خوشیوں کا ماحول ہے۔ باراتیوں کے لئے ذائقہ دار اور لذیذ کھانے پروسنے کی بھی تیاری چل رہی ہے۔

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ-ایشوریہ کی شادی آج

شادی میں شامل ہونے کے لئے لالو یادو پیرول پر باہر آئے ہیں۔

دریں اثنا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے لالو کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لالو کو ضمانت ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور لالو گھرانے کے لئے اپنی نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

وہیں، شادی کی اس تقریب میں 50 ہزار مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ اس میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا واڈرا کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ اسٹیج کے لئے تھائی لینڈ سے پھول منگائے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز