نتیش کو مدعو کرنے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں آر جے ڈی کی عرضی ، پیر کو سماعت

Jul 28, 2017 11:50 AM IST | Updated on: Jul 28, 2017 11:50 AM IST

پٹنہ: نتیش کمار کو بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف آر جے ڈی نے پٹنہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ درخواست میں جمعہ کو نتیش کمار کے فلور ٹیسٹ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ مگر ہائی کورٹ نے پٹیشن تو منظور کر لی لیکن فلور ٹیسٹ روک لگانے سے انکار کر دیا۔ کورٹ نے اگلے پیر کو اس درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دوران بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کو جمعہ کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کررہی ہے۔ وہیں اسمبلی کے باہر آر جے ڈی اور کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے۔ وہ نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اسمبلی کے اندر بھی زبردست ہنگامہ ہے۔

نتیش کو مدعو کرنے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں آر جے ڈی کی عرضی ، پیر کو سماعت

قابل ذکر ہے کہ بدھ دیر رات کو نتیش کمار نے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ گورنر کو 132 ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا تھا، جس میں جے ڈی یو کے 71، بی جے پی کے 53، اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے 2، ایل جے پی 2، جیتن مانجھی کی پارٹی 'ہم کے 1 اور 3 آزاد ممبر اسمبلی شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز