بہار : سمتی پور میں مارننگ واک پر نکلے آر جے ڈی لیڈر ہرے رام یادو کا گولی مارکر قتل ، لوگوں کا ہنگامہ

Dec 22, 2017 12:35 PM IST | Updated on: Dec 22, 2017 12:35 PM IST

سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے حسن پور تھانہ علاقے کے سیہی موڑ کے نزدیک بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے لیڈر ہرے رام یادو کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے حسن پور تھانہ کے شنکرپور گاؤں کے رہنے والے آر جے ڈی لیڈر ہرے رام یادو(50)صبح گھر سے چہل قدمی کےلئے نکلے تھے اسی وقت سیہی موڑ کے نزدیک دو موٹر سائکلوں پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں گولی مارکر قتل کردیا

ذرائع نے بتایا کہ آر جے ڈی لیڈر کے قتل کے خلاف مشتعل لوگوں نے ضلع کے سیہی موڑ کے نزدیک لاش کو رکھ کر اہم راستے کو جام کردیا ہے۔مشتعل لوگ موقع پر سمستی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بلانے اور قتل میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بہار : سمتی پور میں مارننگ واک پر نکلے آر جے ڈی لیڈر ہرے رام یادو کا گولی مارکر قتل ، لوگوں کا ہنگامہ

اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک رنجن نے بتایا کہ معاملے میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے قتل کی وجہ آپسی رنجش بتائی ہے۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی اور ریاستی ترجمان اخترالاسلام شاہین نے اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مسلسل بڑھتے جرم کے واقعات کی وجہ سے لوگ دہشت میں ہیں۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ضلع میں قتل اور لوٹ کے واقعات پر پابندی لگانے میں پولیس ناکام ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز