دارالحکومت پٹنہ میں لالو یادو کے قریبی آر جے ڈی لیڈر کا گولی مار کر قتل

Aug 10, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 12:38 PM IST

پٹنہ۔  بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے داناپور تھانہ علاقہ کے سگنا موڑ علاقے میں آج علی الصبح نامعلوم افراد نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر اور وارڈ کونسلر کیدار یادو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے یہاں بتایا کہ وارڈ کونسلر آج صبح جب مارننگ واک کے لئے نکلے تھے تبھی پہلے سے گھات لگائے مجرموں نے نیا ٹولا علاقے میں گھر کے قریب ہی ان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

مسٹر مہاراج نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ، زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیدار یادو کے خلاف کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

دارالحکومت پٹنہ میں لالو یادو کے قریبی آر جے ڈی لیڈر کا گولی مار کر قتل

کیدار رائے: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز