بی جے پی کا تماشہ ختم کرنے کیلئے لالو نے ایس پی اور بی ایس پی کو ایک آنے کا دیا مشورہ

اتر پردیش کی سیاست میں اہم دخل رکھنے والے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کو ایک ہونے کی نصیحت دی ہے

Mar 26, 2017 07:13 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 07:13 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے اتر پردیش کی سیاست میں اہم دخل رکھنے والے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کو ایک ہونے کی نصیحت دی ہے۔ مسٹر یادو نے آج یہاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، "یوپی میں مایاوتی اور ملائم ایک ہو جائیں۔ بہار میں ہم لوگ ایک ہیں، بی جے پی کا سارا تماشا ختم ہو جائے گا۔ "انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے ترقی کے معاملے کو زیادہ ترجیح نہیں دیے جانے پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ترقی کی بات نہیں کرتے۔

راشٹریہ جنتا دل لیڈر نے یوپی کے نئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ میں جانے سے پہلے 'وزیر اعلی کی رہائش گاہ کا شدھی کرن کرائے جانے پر کہا، "یوگی نے وزیر اعلی رہائش گاہ کا شدھی کرن اس لئے کرایا کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ وہاں دلت / پسماندہ اور بہوجن طبقات کے وزیر اعلی رہتے تھے۔

بی جے پی کا تماشہ ختم کرنے کیلئے لالو نے ایس پی اور بی ایس پی کو ایک آنے کا دیا مشورہ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز