rjd leader tejashwi yadav meet tej pratap yadav on saturday in patna– News18 Urdu

تیجسوی یادواورتیج پرتاپ کے درمیان اختلافات کی خبروں پربریک، چھوٹے بھائی نے پیرچھوکرلیا آشیرواد

تیج پرتاپ نے ہفتہ رات پٹنہ میں تیجسوی یادوسے ان کی رہائش گاہ جاکران سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق 45 منٹ تک چلی اس ملاقات میں دونوں بھائیوں نے تازہ سیاسی حالات اورموضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔

Jan 06, 2019 02:17 PM IST | Updated on: Jan 06, 2019 02:17 PM IST

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدرلالوپرساد یادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادونے اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادوسے میڈیا میں آرہی اختلاف کی خبروں کوجھٹلاتے ہوئےان سے طویل ملاقات کی ہے۔ تیج پرتاپ نے ہفتہ کی شب پٹنہ میں تیجسوی یادوسے ان کی رہائش گاہ جاکریہ ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق 45 منٹ تک چلی اس ملاقات میں دونوں نے تازہ سیاسی حالات اوردیگرموضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ تیجسوی یادو سےملنے کے بعد تیج پرتاپ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ملاقات 'کرشن اورارجن کی ملاقات' ہے۔ اس میٹنگ سے بہاراورملک میں ان کے جتنے بھی 'دشمن' ہیں، ان سب کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طویل وقت سے وہ اپنے چھوٹے بھائی سے مل نہیں سکے تھے۔

تیجسوی یادواورتیج پرتاپ کے درمیان اختلافات کی خبروں پربریک، چھوٹے بھائی نے پیرچھوکرلیا آشیرواد

تیج پرتاپ یادو سے ملاقات کرتے ہوئے تیجسوی یادو۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ تیجسوی کوانہوں نے نئے سال کی مبارکباد دی اورآشیرواد دیا۔ دونوں نے سیاسی موضوعات پرتبادلہ خیال کیا اورکسی دیگرموضوعات پران کی بات نہیں ہوئی۔ دونوں بھائی کی اس ملاقات کے دوران تیجسوی یادو نے اپنے بڑے بھائی کا پیرچھوکرآشیرواد لیا، جس پرتیج پرتاپ نے ان کے سرپرہاتھ رکھ کرآشیرواد دیا۔

تیج پرتاپ نے گزشتہ دنوں اپنی ماں رابڑی دیوی سے بھی ان کی رہائش گاہ جاکرملاقات کی تھی۔ رابڑی دیوی سے تیج پرتاپ کی ملاقات کے وقت تیجسوی دہلی میں تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبرمیں پٹنہ کی ایک عدالت میں اپنی بیوی ایشوریہ رائے سے طلاق کی عرضی دینے کے بعد سے تیج پرتاپ اپنےگھرنہیں جارہےتھے اوراپنی فیملی سے الگ رہ رہےتھے۔

Loading...