آر جے ڈی کی میٹنگ میں تیجسوی کے استعفی نہیں دئیے جانے پر متفقہ طور پر قرارداد منظور

Jul 10, 2017 02:51 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 02:51 PM IST

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے پٹنہ سمیت 12 ٹھکانوں پر تین دن قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی چھاپہ ماری کے بعد آج حکمران مهاگٹھ بندھن کے بڑے جز آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے استعفی نہیں دیے جانے پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا گیا۔ آر جے ڈی صدر مسٹریادو کے یہاں دس سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ پر آر جے ڈی قانون سازپارٹی کی ہوئی میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ عبدالباری صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں تین امور پر بات چیت کی گئی ہے جن میں قومی سیاست، صدر انتخابات اور 27 اگست کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہٹاؤ، ملک بچاؤ .. ریلی پربحث کی گئی ہے۔

مسٹر صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو راشٹریہ جنتا دل پارٹی اراکین کے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلی مسٹر یادو کے اچھے کاموں کی تمام ممبران اسمبلی نے یک آواز میں ستائش کی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر یادو نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی آرجے ڈی کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ریاست میں حکمراں مهاگٹھ بندھن حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو پریشان کیا جا رہا ہے وہیں ملک کے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے۔

آر جے ڈی کی میٹنگ میں تیجسوی کے استعفی نہیں دئیے جانے پر متفقہ طور پر قرارداد منظور

آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ نے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے استعفی کے مطالبہ پر بی جے پی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں خود داغدار وں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ایسے میں انہیں استعفی کا مطالبہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

مسٹر صدیقی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں مرکز کی نریندر مودی حکومت اور بی جے پی کی سازش کی سخت مذمت کی گئی۔ مرکز اور بی جے پی کے اشارے پر ہی راشٹریہ جنتا دل کے صدر مسٹر یادو کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے اور انہیں بار بار پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی آر جے ڈی صدر کوپریشان کرنے کی سازش ہوئی ہے تو وہ اور مضبوط بن کر ابھرے ہیں۔ اس درمیان آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ نے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے استعفی کے مطالبہ پر بی جے پی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں خود داغدار وں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ایسے میں انہیں استعفی کا مطالبہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں آر جے ڈی صدر مسٹریادو، راشٹریہ جنتا دل قانون ساز اسمبلی کی لیڈر محترمہ رابڑی دیوی،نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو، وزیر صحت تیج پرتاپ یادو سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز