نتیش کے قدم سے ناراض ہوئے آر جے ڈی کارکنان، سڑکوں پر مظاہرہ

Jul 27, 2017 12:16 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 12:16 PM IST

پٹنہ۔ بہار میں بدھ کی شام سے بدلے سیاسی واقعات کے درمیان پٹنہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ راج بھون سے لے کر وزیر اعلی کی رہائش گاہ تک پولیس فورس تعینات ہیں۔ کسی بھی طرح کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتی جارہی ہے۔ تیجسوی یادو کے اعلان پر پوری ریاست میں آر جے ڈی آج یوم مزاحمت منا رہی ہے۔ حالانکہ لالو یادو نے تیجسوی اور کارکنوں کو کسی طرح کا مارچ نہ نکالنے کی سخت ہدایت دی ہے۔

اس دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارکنوں نے پٹنہ میں مہاتما گاندھی سیتو پر جام لگا دیا ہے۔ وہ گورنر كیشری ناتھ ترپاٹھی سے ناراض ہیں۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود گورنر نے انہیں حکومت بنانے کے لئے نہیں بلایا۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے بہار میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

نتیش کے قدم سے ناراض ہوئے آر جے ڈی کارکنان، سڑکوں پر مظاہرہ

بتا دیں کہ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے اوپر الزام لگاتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔ پھر بی جے پی نے جے ڈی یو کو حمایت دی اور نتیش راج بھون پہنچ گئے۔ آج صبح دس بجے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز