بہار کے نوادہ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت،45 مسافر زخمی

May 15, 2017 11:41 AM IST | Updated on: May 15, 2017 11:41 AM IST

نوادا۔ بہار میں نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقے میں آج صبح شدید حادثےمیں پانچ مسافروں کی موت ہوگئی اور 45لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31پر اندھرباڑی موڑ کے نزدیک ایک پرائیویٹ بس کے پلٹنے سے چارافراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس حادثے میں 45مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں 12سے زیادہ لوگوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہےجن میں سے کچھ کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ دیگر کو نوادہ صدر اسپتال اور رجولی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بس کولکاتہ سے پٹنہ جا رہی تھی اسی وقت ایک گاڑی کو بچانے کے دوران بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے گڈھےمیں پلٹ گئی۔ ہلاک شدگان میں دو خواتین شامل ہیں۔ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

بہار کے نوادہ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت،45 مسافر زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز