دہلی پٹنہ راجدھانی ایکسپریس میں لوٹ مار، اے ایس آئی سمیت 6 کانسٹیبل معطل

Apr 09, 2017 12:15 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 12:15 PM IST

پٹنہ : مشرقی وسطی ریلوے کے داناپر ریلوے ڈویزن کے داناپور۔مغل پور ریلوے سیکشن پر کل دیر رات بدمعاشوں نے نئی دہلی سے راجندر نگر ٹرمینل جانے والی 12310 ڈاؤن راجدھانی ایکسپریس کے تین کمپارٹمنٹ میں مسافروں سے لاکھوں روپے قیمت کی اشیاء لوٹ لیں۔ ریلوے پولیس ذرائع نےیہاں بتایا کہ کل رات دو بجکر 22 منٹ پر مغل سرائے سے راجدھانی ایکسپریس کے کھلتے ہی کچھ شرپسندعناصر سوار ہوکر لوٹ مار کرنے لگے۔ بعد میں گمہر اسٹیشن کے قریب ریڈ سگنل پر ٹرین کے رکتے ہی وہ لوگ فرار ہو گئے۔

دریں اثنا بوگی نمبر اے ۔4، بی ۔7 اور بی ۔8 میں بدمعاشوں نے لوٹ مار کی۔مسافروں سے لوٹی گئی اشیاء کا ابھی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ اس درمیان پٹنہ کے ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ایک اے ایس آئی اور پانچ جوانوں کو فرض کی ادائیگی میں ناکام ہونے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے معاملے میں ریلوے ملازمین کی شمولیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

دہلی پٹنہ راجدھانی ایکسپریس میں لوٹ مار، اے ایس آئی سمیت 6 کانسٹیبل معطل

مسٹر مشرا نے بتایا کہ مسافروں کے بیان پر پٹنہ جنکشن ریلوے تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اترپردیش کاہے، اس لئے اس کیس کو الہ آباد ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں کوچ اٹینڈنٹ کے رول کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اگر وہ خاطی پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز