روہنگیا مسلمانوں پر سخت بی ایس ایف، سرحد پر بڑھائی چوکسی

کولکاتہ۔ مغربی بنگال سے متصل ہند-بنگلہ دیش سرحد پر ملک میں روہنگیا مسلمانوں کے غیر قانونی داخلہ کو روکنے کے لئے بی ایس ایف نے 'حساس' جگہوں میں نگرانی بڑھا دی ہے۔

Oct 05, 2017 03:15 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 03:15 PM IST

کولکاتہ۔ مغربی بنگال سے متصل ہند-بنگلہ دیش سرحد پر ملک میں روہنگیا مسلمانوں کے غیر قانونی داخلہ کو روکنے کے لئے بی ایس ایف نے 'حساس' جگہوں میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل پی ایس آر انجنایولو نے کہا، "اس سے قبل ہم نے 22 حساس مقامات کی نشاندہی کی ہے لیکن اب یہ تعداد 50 تک بڑھ گئی ہے۔ یہ جگہ حساس ہے جہاں سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا دونوں سرحد پار کر کے ہندوستان آ سکتے ہیں۔ ہم نے اپنی چوکسی میں اضافہ کیا ہے۔ حساس علاقوں میں پیترا پول، جینتی پور، ہرداس پور اور گوپال پاڑہ وغیرہ شامل ہیں۔

جنوبی بنگال فرنٹیئر کے بی ایس ایف حکام کے مطابق، گزشتہ چند برسوں میں 175 روہنگیا پکڑے گئے تھے، جن میں سے سات 2017 میں پکڑے گئے ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں پر سخت بی ایس ایف، سرحد پر بڑھائی چوکسی

Loading...

روہنگیا کی شناخت کرنے اور ان کے مقام کا پتہ لگانے کے لئے بی ایس ایف اپنے مقامی ذرائع میں اضافہ کر رہی ہے اور متعدد مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔

Loading...