سلمان خان سمیت 76 کے خلاف مظفرپورمیں مقدمہ درج، فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام

فلم 'لوراتری' کولے کرکیس درج کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ٹیم پرفرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔

Sep 06, 2018 06:22 PM IST | Updated on: Sep 06, 2018 06:22 PM IST

سلمان خان کے خلاف بہار کے مظفر پورمیں کیس درج کیا گیا ہے۔ سلمان خان پروڈکشن کمپنی کی فلم "لوراتری" (پیار کی رات) کولے کرکیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سلمان خان سمیت 76 دیگرلوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ لوراتری فلم کی ٹیم پرفرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔

مظفر پورکی سی جی ایم عدالت میں سلمان خان کے خلاف کیس داخل کیا گیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، فلم کے لیڈ ہیروآیوش شرما، ورینا حسین، انشومان جھا، رام کپورسمیت 76 لوگوں کے خلاف نامزد کیس درج کرایا گیا ہے۔

سلمان خان سمیت 76 کے خلاف مظفرپورمیں مقدمہ درج، فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار سلمان خان: فائل فوٹو

Loading...

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلم کے نام کو لے کرکافی ہنگامہ کیا جاچکا ہے۔ "لوراتری" کو لے کروی ایچ پی نے کہا تھا کہ فلم سے ہندووں کے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں، اس لئے اس کی اسکریننگ نہیں ہونے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان نے کیا سب سے طویل ریلیشن شپ کا انکشاف، کہا- بے حد خاص ہے یہ رشتہ

گجرات کی سرزمین پرمنحصراس مزاحیہ ڈراما فلم میں ایک جوڑے کی لو اسٹوری (پیار کی کہانی) دکھائی ہے، جن کا پیار نوراتری کے دوران پروان چڑھتا ہے۔ فلم میں آیوش شرما اور ورینا حسین لیڈ کردار میں ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز