سلمان خان کی 'سلطان' کے لئے پورا تھیٹر ہی کرا لیا بک!۔

نئی دہلی۔ سلمان خان کی فلم 'سلطان' ریلیز ہو چکی ہے اور کمائی کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

Jul 09, 2016 02:36 PM IST | Updated on: Jul 09, 2016 02:36 PM IST

نئی دہلی۔ سلمان خان کی فلم 'سلطان' ریلیز ہو چکی ہے اور کمائی کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ لیکن اس سے منسلک اور بھی دلچپسپ خبریں آ رہی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لئے سلطان کا پورا شو ہی بک کروا لیا اور دونوں شوہر بیوی نے تھیٹر میں فلم کا لطف اٹھایا۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام شنکر مسافر ہے اور یہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا رہنے والا ہے۔ اس نے فلم ریلیز کے ایک دن پہلے ہی سنیما گھر کے پورے 120 سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کر لی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سلمان کی بڑی فین ہے اسی لئے اس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے پورا تھیٹر بک کروا لیا۔

سلمان خان کی 'سلطان' کے لئے پورا تھیٹر ہی کرا لیا بک!۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز