عالیہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا قیام جلد : پارتھو چٹرجی

Sep 11, 2017 10:52 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 10:52 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے آج کہا ہے کہ عالیہ یونیورسٹی جہاں گزشتہ کئی مہینوں سے طلباء وائس چانسلر کے معطلی کے مطالبے پر احتجاج کررہے ہیں کیلئے نئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بکاش بھون میں وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے سوامی ویکانند میرٹ اسکالر شپ پروگرام کیلئے پورٹل کے افتتاح کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے موجودہ وائس چانسلر ابوطالب خان کی مدت کار جلد ہی مکمل ہونے والی ہے ۔ہم جلد ہی نئے وائس چانسلر کی تقرر ی کیلئے سرچ کمیٹی بنائیں گے ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ موجودہ وائس چانسلر کے خلاف طلباء نے شکایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی شکایات ملی ہیں ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔

اسکالر شپ پورٹل کے حوالے سے ریاستی وزیر تعلیم نے کہا کہ سوامی ویکانند میرٹ اسکالرشپ کو شروع کرنے کا مقصد ہے کہ لائق و فائق طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے ۔انہوں نے کہا کہ جن کے فیملی کی2.5لاکھ روپیہ سالانہ آمدنی ہیں ۔اس طرح کے خاندان کے لائق و فائق طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ طلباء برداری کو سوامی ویکانند کی زندگی سے سبق لینا چاہیے۔اور انہیں اپنا آئیڈیل بنانا چاہیے۔

عالیہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا قیام جلد : پارتھو چٹرجی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز