Live Results Assembly Elections 2018

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے سیکورٹی گارڈوں نے کی میڈیا کے ساتھ بدسلوکی

بہار میں گزشتہ چند دنوں سے جاری سیاسی ہلچل کے بارے میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے ردعمل معلوم کرنے کے لئے گئے میڈیا کے افراد کے ساتھ آج انکے سکیورٹی گارڈوں نے بدسلوکی کی

Jul 12, 2017 09:02 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 09:02 PM IST

پٹنہ: بہار میں گزشتہ چند دنوں سے جاری سیاسی ہلچل کے بارے میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے ردعمل معلوم کرنے کے لئے گئے میڈیا کے افراد کے ساتھ آج انکے سکیورٹی گارڈوں نے بدسلوکی کی۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے مسٹر یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے موجود رہنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے ان کا موقف جاننے کے لیے بڑی تعداد میں میڈیا کے افراد جمع تھے ۔ میٹنگ کے بعد جیسے ہی مسٹر یادو باہر نکلے تبھی میڈیا نے انہیں گھیر لیا۔

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے سیکورٹی گارڈوں نے کی میڈیا کے ساتھ بدسلوکی

صحافیوں نے جیسے ہی ان سے سوال پوچھنا شروع کیا تبھی ان کے سیکورٹی گارڈ بیچ میں آگئے۔ اس دوران صحافیوں اور مسٹر یادو کے سکیورٹی گارڈوں کے درمیان هوئی تکرار کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز