درگا پوجا کے پیش کولکاتہ میں نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، خواتین کی مدد پرخصوصی توجہ

کولکاتہ میں درگا پوجا کا تہوار شروع ہونے سے قبل کولکاتہ میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ چپے چپے پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔

Sep 24, 2017 08:15 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 08:15 PM IST

کولکاتہ : کولکاتہ میں درگا پوجا کا تہوار شروع ہونے سے قبل کولکاتہ میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ چپے چپے پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔پانچ روزہ پوجا کے دوران 5,00ہزار اضافی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کولکاتہ پولس کے ایک سینئر آفیسرنے بتایا کہ منگل کے دن پوجا کی شروعات ہورہی ہے ۔اس لیے سیکورٹی انتظامات کا مکمل طور پر جائزہ لے کر 5ہزار اضافی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ 300خواتین پولس کانسٹبل، 2000مرد کانسٹبل،2000ہوم گارڈ اور 4000رضاکارشامل ہیں ۔کولکاتہ بھر میں 600سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ خواتین خود محفوظ تصور کرسکیں ۔اس کے علاوہ پوجاآرگنائزروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ خود بھی سی سی ٹی وی لگائیں۔

سینئر پولس آفیسر نے بتایا کہ درگا پوجا کے دوران اضافی طور پورے شہر کی نگرانی کی جائے گی ۔فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر تک 12,000پولس اہلکار ڈیوٹی پر رہیں گے ۔پولس اہلکاروں کی تعیناتی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ پولس کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوجا کے اس موسم میں لا اینڈ آرڈر کا کوئی بھی مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ پولس اہلکاروں کو خواتین کی خصوصی حفاظت پر توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

درگا پوجا کے پیش کولکاتہ میں نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، خواتین کی مدد پرخصوصی توجہ

اس کے علاوہ کلکتہ پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ تمام 23میٹرو ریلوے اسٹیشنوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔کلکتہ پولس کے ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر سپراتیم سرکار نے کہا کہ نے درگا پوجا کے دوران کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں تمام 23اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ نگرانی کی جائی گی ۔جمعہ سے ہی اسٹیشنوں کی نگرانی جاری ہے اور یہ29ستمبر نومی تک جاری رہے گی۔سرکار کے مطابق در گاپو جا کے دوران دس ہزار پولس اہلکار اور 5ہزار عارضی ہوم گارڈ کو تعینات کیا جائے گا ۔سرکار نے کہا کہ 346پولس پیکٹس،14ریور پٹرول ٹیم، 13کوئیک ریسپونس ٹیم، 24ہیوی ریڈیو فلائنگ اسکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر بھر میں 46واچ ٹاوراور74ایڈیشنل سیکورٹی کیمرہ لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 28ایمبولنس اور 8اسٹریجک مقام پر فائر بریگیڈ گاڑی اور 10سیکورٹی گاڑی کو 24گھنٹے تیار رکھا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کنٹرول روم کے علاوہ جنوبی کلکتہ میں جادو پور، ٹالی گنج بے ہالا میں ریزرو کنٹرول روم کھولے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈیٹکٹو محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر چوری اور چھیڑ خوانی کرنے والوں پر گہری نظر رکھیں ۔جہاں پر خواتین کو مشکلات کا سامنا ہو وہاں فوری طور پہنچ کر مدد کی جائے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز