شرد یادو کی جے ڈی یو کو دو ٹوک ، باتوں سے نہیں ایکشن سے دوں گا جواب

Aug 14, 2017 08:57 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 08:58 PM IST

پٹنہ : جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کے بیان پر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق قومی صدر شرد یادو نے جوابی حملہ کیا ہے۔ ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور کارکنان ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے ایک ہی ریاست کا دورہ کیا تو 21 لوگوں کو ان نکالنا پڑا ہے، آگے تمام ریاستوں کا دورہ کروں گا۔ گنتے گنتے اور نکالتے نکالتے ان کی انگلیاں پھٹ جائیں  گی۔

انہوں نے کہا کہ زمین پر لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ باتوں سے نہیں بلکہ ایکشن سے جواب دوں گا۔ شرد یادو نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ بہار کے عوام نے اعتماد اور ورثہ سونپا تھا، اسے توڑنے کا کام کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے کے سی تیاگی نے کہا کہ شرد یادو کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔ بہار کے دورے پر کوئی بھی ممبر اسمبلی اور ضلع صدر ان کے ساتھ نظر نہیں آیا ۔

شرد یادو کی جے ڈی یو کو دو ٹوک ، باتوں سے نہیں ایکشن سے دوں گا جواب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز