جنتا دل یو کی تقسیم تقریبا طے ، شرد یادو کا قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کی بجائے متوازی میٹنگ کا اعلان

Aug 18, 2017 06:30 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 06:30 PM IST

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے ساتھ بنے مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کے مسٹر نتیش کمار کے فیصلے کے بعد باغی ہوئے جنتا دل یو کے سابق قومی صدر شرد یادو نے کل پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بجائے پٹنہ میں ہی متوازی میٹنگ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے جنتا دن یو میں تقسیم تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔

وزیر اعلی اور جنتا دل یو کے قومی صدر نتیش کمار نے کل پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں مسٹر شرد یادو کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں جنتا دل یو کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے فیصلے پر مہر لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑنے سے ناراض مسٹر یادو نے راجدھانی پٹنہ میں ہی اپنے حامیوں کے ساتھ الگ میٹنگ طلب کی ہے جس میں وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

جنتا دل یو کی تقسیم تقریبا طے ، شرد یادو کا قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کی بجائے متوازی میٹنگ کا اعلان

شرد یادو: گیٹی امیجیز، فائل فوٹو

جنتا دل یو کی مجلس عاملہ کی میٹنگ صبح دس بجے وزیر اعلی کی رہائش گا ایک اینے مارگ میں ہوگی اور اس کے بعد بارہ بجے قومی کونسل کی میٹنگ ہوگی۔ ان دونوں میٹنگوں کے بعد روندر بھون میں تین بجے پارٹی کے کھلا اجلاس ہوگا ۔ جب کہ شرد گروپ کی میٹنگ شری کرشن میموریل ہال میں ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز