شرد یادو کھل کر آئے نتیش کے خلاف، کہا، بہار کے 11 کروڑ لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا

Aug 10, 2017 02:32 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 02:32 PM IST

پٹنہ۔ جے ڈی یو لیڈر شرد یادو بہار کے تین روزہ دورے پر پٹنہ پہنچ چکے ہیں۔ شرد یادو کے دورہ کو لے کر بہار میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ پارٹی کے سابق صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ شرد یادو کو صبح ساڑھے دس بجے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچنا تھا لیکن وہ تقریبا سوا 12 بجے کی فلائٹ سے پٹنہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے 11 کروڑ لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے جس سے ان کا اعتماد ٹوٹا ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ اتحاد کا ایمان بھی بہار میں ٹوٹا ہے۔ میں 40 سال سے بہار کو دیکھ رہا ہوں۔ میں انتخابات کے دوران بھی ڈیڑھ ماہ بہار میں تھا اور میں نے دن رات مہاگٹھ بندھن کی تشہیر کی تھی۔

اتحاد پانچ سال کے لئے ہوا تھا لیکن یہ پورا نہیں ہوا جو بدقسمتی ہے۔ شرد یادو نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں میں ایسا کوئی موقع نہیں آیا کہ دو پارٹیاں الگ الگ مینی فیسٹو کے ساتھ لڑی ہوں اور اس کے فورا بعد آپس میں مل جائیں۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں بہار کے اس بحران کو عوام کے درمیان جا کر رکھوں گا کیونکہ گٹھ بندھن حکومت سے اوپر ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ کارکن اتحاد کے تھے نہ کہ کسی خاص پارٹی کے۔ شرد یادو کا خیرمقدم کرنے کیلئے نتیش حکومت کے سابق وزیر رمئی رام بھی اپنے لاؤ-لشکر کے ساتھ ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

شرد یادو کھل کر آئے نتیش کے خلاف، کہا،  بہار کے 11 کروڑ لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا

شرد یادو: فائل فوٹو

پٹنہ آنے سے پہلے ہی ان کے حامی ایئر پورٹ پر پہنچ چکے تھے۔ شرد خیمے کے علاوہ آر جے ڈی کے کارکنوں کی بھیڑ پٹنہ ایئرپورٹ سے پٹی ہوئی ہے۔ شرد یادو کی حمایت میں نعرہ لگانے کے ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں نے نتیش کمار مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز