شترگھن سنہا کا پھر مودی حکومت پر نشانہ ، یشونت سنہا نے معیشت کی حالت پر دکھایا آئینہ

Sep 28, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 08:50 PM IST

پٹنہ: لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا نے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کی مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تنقید کرنے کے سلسلے میں شروع ہوئے الزامات اور جوابی الزامات کے مابین آج کہاکہ انہوں نے ملک کی معیشت کی حالت پر پالیسی سازوں کو آئینہ دکھایا ہے اور ان کے نظریات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔

مسٹر سنہا نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کئے تابڑ توڑ ٹویٹ میں کہا، ’مسٹر یشونت سنہا ایک ماہر سیاست داں ہیں اور خود کو ایک بہترین اور کامیاب وزیر خزانہ کے طور پر ثابت کر چکے ہیں۔ اپنی معیادکار میں ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انہوں نے بہتر کام کیا ہے۔ اپنے خیالات کے توسط سے انہوں نے ملک کی معیشت کی موجودہ حالت کے پیش نظر آئینہ دکھایا ہے۔‘

شترگھن سنہا کا پھر مودی حکومت پر نشانہ ، یشونت سنہا نے معیشت کی حالت پر دکھایا آئینہ

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کا کسی بھی موضوع پر اظہار خیال کسی خامی کو دور کرنے کیلئے ہوتا ہے، اس لئے ان کی رائے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ان کی رائے کو مسترد کرتا ہے تو اسے احمقانہ ہی سمجھا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز