بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے قافلے پر ویشالی میں حملہ ، 6 افراد گرفتار

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے قافلے پر حملہ کے معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 100 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے ۔

Aug 16, 2017 09:55 AM IST | Updated on: Aug 16, 2017 09:55 AM IST

ویشالی : بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے قافلے پر حملہ کے معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 100 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے ۔ ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری میں پولیس لگ گئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شام میں ویشالی میں سشیل مودی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔ حملہ کرنے کا الزام تیجسوی یادو کے حامیوں پر لگا ہے ، حالانکہ انہوں نے اس سے صاف انکار کیا ہے ۔

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے قافلے پر ویشالی میں حملہ ، 6 افراد گرفتار

اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی پر حملہ کے معاملہ کو حکومت کافی سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ ویشالی میں ہوئے حملے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے ان سے بات کی ۔ نتیش کمار نے فون کر کےسشیل مودی کی کیفیت دریافت کی ۔

جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے کہا کہ جمہوریت میں ایسے واقعات کیلئے جگہ نہیں ہونی چاہئے ۔ عدم برداشت کا رجحان سیاست کے وقار کو تباہ کر دیتا ہے ۔ وہیں جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے بھی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز