بہار: بیت الخلا کی ٹنکی میں گرے بچے کو نکالنے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے جتنا تھانہ علاقہ کے جیت پور گاوں میں آج بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹ جانے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔

Aug 09, 2018 03:36 PM IST | Updated on: Aug 09, 2018 03:36 PM IST

موتہیاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے جتنا تھانہ علاقہ کے جیت پور گاوں میں آج بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹ جانے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔سکرہن کے ڈپٹی سپرنٹنڈٹ آف پولیس آلوک کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ جیت پور گاوں میں رہنے والے دنیش مہتو کے گھر میں بیت الخلا کے لئے زیرتعمیر ٹنکی میں ان کا 16سالہ بیٹا دھونی گر گیا۔ بچے کو بچانے کے لئے پانچ لوگ اندر گئے اور دم گھٹ جانے سے بے ہوش ہوگئے۔

بہار: بیت الخلا کی ٹنکی میں گرے بچے کو نکالنے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹ جانے سے چھ لوگوں کی موت

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے بچے سمیت تمام لوگوں کو نکال کر چھوڑا دانو میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران تمام کی موت ہوگئی۔مرنے والوں میں دنیش مہتو، اس کی بچی دیوی، بیٹا موہن مہتو، دھونی مہتو، سچن مہتو اور چوکٹ مکھیہ کا بیٹا سروج مکھیا شامل ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز