بہار سیلاب : اب تک 122 افراد کی اموات ، 16 اضلاع متاثر ، 4.90 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

Aug 18, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 03:27 PM IST

پٹنہ : بہار میں سیلاب کا قہر جاری ہے ۔ سیلاب سے بہار میں اب تک 122 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ سیلاب سے 16 اضلاع کے 139 ڈویژن کے 1532 پنچایت متاثر ہیں ۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک 4.90 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے اور 1238 ریلیف کیمپوں میں 3.10 لاکھ لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔ 16346 کمیونٹی کچن کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آرمی، این ڈی آر ڈی ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل متاثرہ اضلاع میں مصروف ہیں۔ ان 14 اضلاع میں این ڈی آر ایف کی 27 ٹیموں میں 1110 جوان اپنی 114 کشتیوں کے ساتھ اور ا یس ڈی آر ایف کی 16 ٹیموں کے 446 جوان اپنی 92 کشتیوں کے ساتھ اور 630 پولس جوان اپنی 70 کشتیوں کے ساتھ نیز فوج کی سات کمپنیاں 24 گھنٹے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

بہار سیلاب : اب تک 122 افراد کی اموات ، 16 اضلاع متاثر ، 4.90 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

جمعرات کو وزیر اعلی نتیش کمار نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ بیتیا سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں گئے۔ وزیر اعلی نے خود سیلاب ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیا اور فوڈ پیکٹ کی جانچ کی۔ سیلاب سے متاثر ہ اضلاع میں سب سے زیادہ ارریہ ضلع متاثر۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے مطابق بہار کے 16 اضلاع کشن گنج، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، دربھنگہ، مدھوبنی، مظفر پور، سيتامڑھي، شیوہر، گوپال گنج، سپول، مدھے پورا، سہرسہ اور كھگڑيا متاثر ہیں ۔ ارریہ میں سب سے زیادہ 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سیتامڑھی میں 12، كشن گنج میں  11، مشرقی چمپارن میں 11، مغربی چمپارن میں 11، سپول میں  11، مدھوبني میں  07، كٹیهار میں  07، مدھےپورا میں 05، پورنيہ میں 05، سهرسہ میں 04، دربھنگہ میں  04، گوپال گنج میں 05، كھگڑيا میں  03، شوهر میں  02 لوگوں کی اب تک موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز