صدارتی انتخابات: سونیا گاندھی نے لالو پرساد اور پھر لالو نے مایاوتی سے کی بات

May 18, 2017 09:12 AM IST | Updated on: May 18, 2017 09:12 AM IST

نئی دہلی۔ ملک کے اگلے صدر کے لیے سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ امیدوار کو لے کر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بدھ کو لالو پرساد سے فون پر بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے لالو پرساد کو بی ایس پی صدر سے بھی بات کرنے کا مشورہ دیا۔ سونیا گاندھی کی بات چیت کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے مایاوتی کو فون کر صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار کو لے کر بات کی۔ معلومات کے مطابق لالو پرساد نے دونوں رہنماؤں کو 27 اگست کو پٹنہ میں ہونے والی ریلی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔

غور طلب ہے کہ صدارتی انتخابات کو لے کر سیاسی ہلچل تیز ہے۔ کچھ دن پہلے ڈی ایم کے کی لیڈر کنی موجھی نے پٹنہ میں نتیش کمار اور لالو پرساد سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے نتیش کمار بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کر چکے ہیں۔

صدارتی انتخابات: سونیا گاندھی نے لالو پرساد اور پھر لالو نے مایاوتی سے کی بات

سونیا گاندھی اور لالو پرساد: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز