مہادلتوں کے طرز ملے گی ایس سی/ایس ٹی کو سہولیات: نتیش کمار کا اعلان

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر ریاست کے سبھی درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل کو مہا دلتوں کے طرز پر سہولیات دینے کا اعلان کیا۔

Apr 14, 2018 11:05 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 11:05 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر ریاست کے سبھی درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل کو مہا دلتوں کے طرز پر سہولیات دینے کا اعلان کیا۔ پٹنہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران نتیش کمار نے کہاکہ ریاست میں سبھی درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کو مہا دلتوں کے طرز پر تمام سہولیات ملیںگی۔ انہوں نے کہاکہ ریزرویشن نہ تو کبھی ختم ہوگا اور نہ ہی اسے ختم کرنے کی ہمت کسی بھی پارٹی میں ہے۔

اس سے قبل پروگرام میں ہی لوک جن شکتی پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ چراغ پاسوان نے نتیش کمار سے پاسوان سماج کو مہا دلت سماج میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے نتیش کمار نے قبول کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے زندہ رہتے کوئی بھی مائی کالال ریزرویشن کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ نازیبا اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہمارے خلاف ایسے ہتکھنڈے بے شک اپنائیں، لیکن ہم انہیں جواب نہیں دیںگے۔

مہادلتوں کے طرز ملے گی ایس سی/ایس ٹی کو سہولیات: نتیش کمار کا اعلان

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم لوگ بیان بازی میں یقین نہیں کرتے ہیں بلکہ کام میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم لوگ کام کرتے رہتے ہیں۔ نتیش نے کہاکہ ہم لوگ بابا صاحب کے خیالات سے ترغیب لیتے ہیں اور ان کے خیالات کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زمین پر کسی میں اتنی طاقت نہیں ہے، جو ریزرویشن ختم کردے۔

نتیش کمار نے کہاکہ کچھ لوگ صرف بیان بازی کرتے رہیںگے، لیکن ہم کام کرتے رہے ہیں۔ رام ولاس پاسوان نے کہاکہ آج پاسوان بھی سبھی دلتوں کے ساتھ مین اسٹریم میں جڑ گئے۔ پہلے نتیش کمار سے ہم الگ تھے، لیکن آج ہمارے نتیش جی بھائی ہیں۔ رام ولاس نے منچ سے نتیش کمار کی جم کر تعریف کی ۔ تیجسوی پر رام ولاس نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ دلتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور مانجھی جی کو لے کر گھومتے ہیں، اگر دلتوں کے تئیں اتنی محبت ہے تو آر جے ڈی جیتن رام مانجھی کو اپنا وزیراعلیٰ امیدوار اعلان کرے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز