مغربی بنگال: گنگا ساگر میلے میں مچی بھگدڑ، 6 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Jan 15, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 09:21 PM IST

کولکاتہ : مغربی بنگال کے گنگا ساگر میلے میں بھگدڑ کے دوران چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر لگے اس میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے اور اسی کے بعد لوٹتے وقت بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ تاہم پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں جس مقام پر گنگا دریا کا سمندر میں ملن ہوتا ہے ، اسے گنگا ساگر کہا جاتا ہے۔ یہاں مکر سنکرانتی کے موقع پر بڑا میلہ لگتا ہے ، جو ملک میں لگنے والے بڑے میلوں میں سے ایک ہے۔ یہ میلہ صدیوں سے دنیا مشہور ہے۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر یہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد آتے ہیں اور سنگم میں ڈبکی لگاتے ہیں۔

مغربی بنگال: گنگا ساگر میلے میں مچی بھگدڑ، 6 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز