بہار : یوم عاشورہ جلوس میں خلل ڈالنے کے الزام میں 72 افراد گرفتار، 136 افراد کی شناخت

Oct 02, 2017 06:44 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:44 PM IST

پٹنہ /آرا: بہار میں بھوجپور ضلع کے پيرو میں تعزیہ کے جلوس کے دوران خلل ڈالنے کے معاملے میں پولیس نے 72 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوکاش کمار نے آج یہاں کہا کہ پیرو میں تعزیہ کا جلوس نکالنے کے دوران راست یا بالواسطہ خلل ڈالنے والے 136 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں 72 افراد اب تک گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

وہیں ،جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کے معاملے میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ضلع کے پيرو نگر پنچایت حلقہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ و ہیں،بھوج پور ضلع میں احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ سروس03 اکتوبر تک معطل کردیا گیا ہے۔

بہار : یوم عاشورہ جلوس میں خلل ڈالنے کے الزام میں 72 افراد گرفتار، 136 افراد کی شناخت

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جب تعزیہ کے یہ جلوس اتوار کی شام پیٹن دیوی مندر کے قریب سے گزر رہے تھے، جلوس میں شامل لوگوں اور دیگر گروپ کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھربازی شروع کردی۔ بھیڑ نے کچھ پرانی گاڑیوں اورجھونپڑیوں میں آگ لگادی اور اس وقت گزررہی کئی گاڑیوں کا شیشہ توڑ دیا۔ پتھر اؤ کے واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچی پولس پر بھی ایک گروپ نے فائرنگ کی۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ پولیس نے بے قابو بھیڑکو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا جس کے بعد صورتحال پر قابو پایا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ اب صورتحال پرمکمل کنٹرول ہے۔ پٹنہ، آرا، ڈمراؤ اور ڈیہری سے اضافی فورس کو جائے حادثے پر بھیجا گیا ہے جو پیرو میں کیمپ کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز