انسانی زنجیر کا حصہ بننے جا رہی طالبہ کی ٹرک سے کچل کر موت

Jan 21, 2017 07:42 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 07:42 PM IST

حاجی پور۔ بہار میں ضلع ویشالی کے جنداہا تھانہ کے کشواہا چوک کے نزدیک آج انسانی زنجیر میں حصہ لینے جا رہی ایک اسکولی طالبہ کی ٹرک سے کچل کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جنداہا تھانہ کے ارنیاں گاؤں کی رہنے والے نویں جماعت کی طالبہ ودیا کماری آج دوپہرنشہ سے آزادی کے لئے منعقد ہونے والی ایک انسانی زنجیر میں حصہ لینے اپنے اسکول جارہی تھی اسی وقت کشواہا چوک کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے روند دیا۔اس حادثے میں طالبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اسی دوران حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور اہم سڑک کو جام کردیا ۔مشتعل لوگوں کے ذریعہ آتشزدگی کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے سینئر افسر موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انسانی زنجیر کا حصہ بننے جا رہی طالبہ کی ٹرک سے کچل کر موت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز