چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو گاوں والوں نے اسکول میں گھس کر کی پٹائی ، 34 طالبات زخمی

بہار کے سوپول میں ایک گرل اسکول کی طالبات نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو گاوں کے لوگ اسکول میں داخل ہوگئے اور لڑکیوں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔

Oct 07, 2018 05:03 PM IST | Updated on: Oct 07, 2018 05:03 PM IST

بہار کے سوپول میں ایک گرل اسکول کی طالبات نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو گاوں کے لوگ اسکول میں داخل ہوگئے اور لڑکیوں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ اس واقعہ میں 55 طالبات زخمی ہوگئی ہیں ، جن میں سے 34 کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

یہ واقعہ سوپول کے تریوینی گنج میں واقع بالیکا کستوربہ آواسیہ ودھالیہ ڈپرکھا میں پیش آیا ۔ اسکول میں 100 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ منچلے اسکول کی دیوار پر غلط الفاظ لکھتے تھے اور چھیڑ چھاڑ کرتے تھے ، جس کی وجہ سے طالبات کافی پریشان تھیں ۔ جب طالبات نے اس کی مخالفت کی تو منچلوں کے اہل خانہ اسکول میں گھس آئے اور طالبات کی پٹائی کردی ۔

چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو گاوں والوں نے اسکول میں گھس کر کی پٹائی ، 34 طالبات زخمی

علامتی تصویر

وارڈن کے مطابق اسکول میں زبردستی داخل ہوئی بھیڑ میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ بھیڑ لاٹھی ، ڈنڈا اور اینٹ لے کر اسکول میں داخل ہوئی تھی اور انہوں نے بچیوں کی دوڑا دوڑا کر پٹائی کی ۔ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ کے افسران جائے واقعہ پر گشت کررہے ہیں ۔

مار پیٹ میں سنگین طور پر زخمی طالبات کو علاج کیلئے تریوینی گنج اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔ اس معاملہ پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی او مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کریں  گے۔

یہ بھی پڑھیں : نابالغ لڑکی کا دو لوگوں نے ریپ کرکے بنایا ویڈیو، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز