Live Results Assembly Elections 2018

بڑی خبر: نتیش حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

Nov 28, 2018 01:50 PM IST | Updated on: Nov 28, 2018 01:50 PM IST

شیلٹر ہوم کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر بہار حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے پوچھا ہے کہ آپ بتائیں کیا باقی بچے شیلٹرہوم کے معاملہ کو سی بی آئی کو ٹرانسفر کیا جائے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اس سے پہلے سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے من سے کسی بھی جانچ کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے۔ سی بی آئی کے وکیل نے آلوک ورما کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیں کوئی بھی پالیسی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ سی بی آئی کے وکیل کی بات سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ہمارا فیصلہ دوسرے بینچ کے فیصلوں سے متاثر نہیں ہو گا۔

بڑی خبر: نتیش حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار۔ فائل فوٹو ، پی ٹی آئی ۔

Loading...

شیلٹر ہوم معاملہ پر منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیتش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پورے معاملہ میں ریاست کا رویہ انتہائی بدبختانہ، غیر انسانی اور لاپرواہ ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت میں موجود چیف سکریٹری سے پوچھا کہ اگر جرم ہوا تھا تو ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 377 اور پاکسو ایکٹ کے تحت ابھی تک معاملہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز