نقشہ منظور کرائے بغیر بن رہا تھا تیجسوی یادو کا 750کروڑ روپے کا شاپنگ مال : سشیل مودی

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر الزام لگایا کہ انہوں نے نائب وزیر اعلی رہتے ہوئے عہدہ کا غلط استعمال کرکے نقشہ منّور کرائے بغیر ہی اپنے شاپنگ مال کی تعمیر کا کام شروع کرادیا تھا

Sep 19, 2017 10:44 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:44 PM IST

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر الزام لگایا کہ انہوں نے نائب وزیر اعلی رہتے ہوئے عہدہ کا غلط استعمال کرکے نقشہ منّور کرائے بغیر ہی اپنے شاپنگ مال کی تعمیر کا کام شروع کرادیا تھا۔

مسٹر مودی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے ریلوے کا وزیر رہے ہوئے ریلوے کے رانچی اور پوری کے دو ہوٹل تاجروں ہرش کوچر کو دینے کے بدلے میں مسٹر تیجسوی یادوکو دارالحکومت پٹنہ کے سگنا موڑ میں ملی تین ایکڑ زمین پر 750کروڑ روپے کی لاگت سے بہات کے سب سے بڑے مال کی تعمیر نقشہ منظور کرائے بغیر ہی شرو ع کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میونسپلٹی قانون 2007 کے ضابطہ 313میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ عمارت کی تعمیر منصوبہ کی منظوری ہونے کے بعد ہی شروع کی جاسکتی ہے۔

نقشہ منظور کرائے بغیر بن رہا تھا تیجسوی یادو کا 750کروڑ روپے کا شاپنگ مال : سشیل مودی

نائب وزیر اعلی نے کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو کے نائب وزیر اعلی بننے کے صرف چھ ماہ کے اندر ہی شاپنگ مال تعمیر کے لئے سرسنڈسے آر جے ڈی ممبر اسمبلی ابو دوجانہ کی کمپنی میریڈین کنسٹرکشن (انڈیا) لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہونے کے بعد نقشہ منظور کرائے بغیر ہی مال کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز