طلاق پر بولے تیج پرتاپ: میرا اورایشوریہ کا کوئی میل نہیں، گھٹ۔ گھٹ کر جینے کا کیا فائدہ؟

تیج پرتاپ نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن کنبہ میں کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔

Nov 03, 2018 02:47 PM IST | Updated on: Nov 03, 2018 02:49 PM IST

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے اپنی بیوی ایشوریہ رائے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تیج کے اس فیصلہ سے یادو کنبہ سکتے میں ہے۔ طلاق کی عرضی پر تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ گھٹ۔ گھٹ کر جینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور ایشوریہ کا کوئی میل نہیں۔

تیج پرتاپ نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن کنبہ میں کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔

طلاق پر بولے تیج پرتاپ: میرا اورایشوریہ کا کوئی میل نہیں، گھٹ۔ گھٹ کر جینے کا کیا فائدہ؟

تیج پرتاپ یادو: فائل فوٹو

Loading...

معلومات کے مطابق، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے گھر پر کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پہلے لالو یادو کے دونوں بیٹوں کے درمیان جھگڑے کی خبر نے سیاسی بھونچال مچا دیا تھا، وہیں اب تیج پرتاپ سنگھ نے اپنی بیوی ایشوریہ رائے سے طلاق لینے کی عرضی ڈال کر پورے خاندان کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائےابھی نہیں کریں گی سیاست، شادی شدہ زندگی کا لطف لینے میں مصروف، ہورڈنگ پرماں کی وضاحت

تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ گھٹ گھٹ کر جینے سے بہتر ہے کہ ہم دونوں الگ ہو جائیں۔ میرا اور ایشوریہ کا کوئی میل نہیں ہے۔ ہم دونوں کے درمیان ایک معاشرتی خلا ہے۔ میرے اس فیصلہ پر میرے کنبہ کے لوگ بھی میرے ساتھ کھڑے نہیں ہیں۔ ایشوریہ کے ساتھ شادی کے لئے میں تیار نہیں تھا۔ مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا گیا۔ لالو یادو کو بھی اس بات کی جانکاری تھی۔ میں نے اپنی ماں رابڑی دیوی سے بھی بات کی لیکن مجھے کسی کا ساتھ نہیں ملا۔ تیج پرتاپ نے بتایا کہ گزشتہ دو مہینے سے وہ ایشوریہ سے الگ رہ رہے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز