تیج پرتاپ کی شادی میں کھانے کو لے کر ہنگامہ ، جم کر چلی لاٹھیاں

آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں کھانے کو لے کر ہنگامہ ہوگیا ۔ وینری گراونڈ پر کھانا نہ ملنے سے ناراض لوگوں نے کھانے کے کاونٹر کو ہی پلٹ دیا

May 13, 2018 01:07 PM IST | Updated on: May 13, 2018 01:07 PM IST

پٹنہ : آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں کھانے کو لے کر ہنگامہ ہوگیا ۔ وینری گراونڈ پر کھانا نہ ملنے سے ناراض لوگوں نے کھانے کے کاونٹر کو ہی پلٹ دیا ۔ بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے بندوبست میں مصروف لوگوں کو لاٹھیاں تک چلانی پڑ گئیں، جس کی وجہ سے وہاں تھوڑی دیر کیلئے بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہوگئے۔

دراصل شادی میں آئے کئی لوگ کھانے کے کاونٹر پر آپس میں ہی آمنے سامنے آگئے ، جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔ کئی لوگ کھانے کا سامان ہی اٹھاکر جانے لگے تو کئی لوگ کیٹرر کا برتن اٹھاکر بھاگنے لگے ،بھیڑ نے وہاں پر رکھی کھانے کی پلیٹ تک کو توڑ دیا ، جس کے بعد آر جے ڈی کے کچھ سینرکارکنوں نے مورچہ سنبھالا اور بھیر پر لاٹھی چلاکر انہیں وہاں سے منتشر کیا۔

تیج پرتاپ کی شادی میں کھانے کو لے کر ہنگامہ ، جم کر چلی لاٹھیاں

اس سے پہلے تیج پرتاپ کی شادی میں اسٹیج کی سیڑھی ٹوٹ گئی ، جس میں کئی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ سیڑھی ٹوٹتے ہی وہاں افرا تفری مچ گئی ، لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ تاہم وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو سنبھالا ، جس کے بعد پروگرام پھر سے شروع ہوگیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز