سشیل مودی پر تیجسوی کا جوابی حملہ: خبر میں آنے کے لئے الزام لگاتے ہیں 'افواہ میاں

Apr 08, 2017 09:49 AM IST | Updated on: Apr 08, 2017 09:49 AM IST

پٹنہ۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بن رہے ایک مال کو لے کر ریاست میں سیاست مسلسل جاری ہے۔ بی جے پی کی جانب سے سشیل مودی نے اس مال کے ذریعے لالو پرساد اور ان کے خاندان پر گھوٹالہ کرنے کا الزام لگایا ہے تو لالو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی نے ان الزامات پر جوابی حملہ کیا ہے۔

اپنے باپ اور خاندان پر لگائے الزام پر تیجسوی یادو خاصے ناراض نظر آئے اور سشیل مودی پر بھڑک گئے۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت میں تیجسوی یادو نے سشیل مودی  کے الزام پر جم کر حملہ بولا اور کہا کہ سشیل مودی افواہ میاں ہیں اور بی جے پی میں لوگ شروع سے ہی الزام لگانے میں ماہر ہیں۔

سشیل مودی پر تیجسوی کا جوابی حملہ: خبر میں آنے کے لئے الزام لگاتے ہیں 'افواہ میاں

تیجسوی نے کہا کہ سشیل مودی کی شروع سے ہی فطرت رہی ہے کہ لالو کے خاندان کو کسی طرح سے بدنام کیا جائے۔ وہ میڈیا میں آنے اور رہنے کے لئے ہی ایسے الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد عوام کے سامنے سچ سامنے آ جائے گا۔ سچ سامنے آنے کے بعد ہم مودی سے عوام کے سامنے ہی معافی منگوائیں گے۔

تیجسوی نے تلخ تیور میں کہا کہ ہم لوگ مودی کو چھوڑنے والے نہیں ہیں، کیونکہ اب پہلے والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے سشیل مودی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نتيانند رائے نے ان لوگوں کو کمیٹی سے باہر کر دیا ہے اس لئے لالو خاندان کے خلاف کچھ بول کر بی جے پی کے بڑے لیڈروں کی نظر میں آنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز