مہاگٹھ بندھن میں دراڑ: سرکاری پروگرام میں منچ پر نتیش، ہٹائی گئی تیجسوی کی کرسی

Jul 15, 2017 01:16 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 01:19 PM IST

پٹنہ۔ بہار میں مہاگٹھ بندھن میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اب وزیراعلی-نائب وزیر اعلیٰ کا تنازعہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ہفتہ کو پٹنہ میں ہو رہے ایک سرکاری پروگرام کے دوران کچھ ایسی ہی تصویر دیکھنے کو ملی۔ نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کے محکمہ کے پروگرام کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو دونوں کو شامل ہونا تھا لیکن نتیش تو پروگرام میں پہنچے لیکن تیجسوی نہیں آئے۔ منتظمین کو اس کا اندازہ پہلے سے ہی تھا اس کی وجہ سے نائب وزیر اعلی تیجسوی کی کرسی اور ان کے نام کا بورڈ اسٹیج پر لگایا تو ضرور گیا تھا لیکن وہ ڈھکا ہوا تھا جسے پروگرام شروع ہونے کے پہلے ہی ہٹا لیا گیا۔

پروگرام میں وزیر اعلی نتیش کے ساتھ ساتھ ان کی کابینہ کے کئی ساتھی بھی پہنچے تھے۔ آر جے ڈی کوٹے کے وزیر وجے پرکاش بھی پروگرام میں پہنچے لیکن تیجسوی کا پروگرام میں نہ آنا سبھوں کے لیے موضوع بحث بنا رہا۔ حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بعد وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے درمیان کھلے طور پر دوریاں نظر آئی ہیں۔

مہاگٹھ بندھن میں دراڑ: سرکاری پروگرام میں منچ پر نتیش، ہٹائی گئی تیجسوی کی کرسی

ہفتہ کے پروگرام سے پہلے بھی کابینہ کی میٹنگ کے دوران نتیش-تیجسوی میں دوری دیکھنے کو ملی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز