تیجسوی یادو نے شروع کی جنادیش اپمان یاترا، کہا : نتیش نے بابائے قوم کو دیا دھوکہ

Aug 09, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 07:16 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے نوجوان لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے باپو سے 'ہے رام سے شری رام میں پلٹی مار کر بی جے پی کے ساتھ جاکر مل جانے والے لیڈروں کوعقل سلیم کی دعا کی ہے۔ مسٹر یادو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے میدان کار مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری سے وزیر اعلی کے خلاف مینڈیٹ کی توہین کرنے پر ’جنادیش اپمان یاترا‘ آغاز کرنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پریاترا سے متعلق کئی تصاویر کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا، "اے قوم اور ہمارے پیارے باپو گاندھی، آپ کی آزادی کی تحریک کی پہلی لیبارٹری چمپارن سے یاترا شروع کرنے کا مقصد ہے، ان اقدار کو یاد کرنا جنہیں آپ ہندوستان کی بنیاد بنانا چاہتے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ محبوب اقدار تھے عدم تشدد اور محبت۔ آپ تمام مذاہب کودرمیان اتحاد کے ساتھ ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھ رہے تھے جہاں ایک مذہب کے لوگ کسی بھی دوسرے مذہب کے لوگوں پر خواہ وہ کسی بھی مذہب کو ماننے والے ہو ان پر اپنے جینے، رہنے،برداشت اور رسم و رواج کا طریقہ نہیں تھوپیں گے۔ باپو، آپ کا مقصد محروموں اور غریبوں کو برابری کا حق اور عزت دینے کا تھا۔

سابق نائب وزیر اعلی نے یاترا کے مقاصد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا کفارہ ہے ہماری اپنی کمزوریوں کے لئے جن کی وجہ سے ہم ان اقدار سے دور ہو گئے اور شرارتی قسم کے لوگوں کے ساتھ عوامی فلاح اور اتحاد تلاش کرنے چلے تھے۔ اب ہمارا یہ قرارداد ہے کہ ہم اپنی کمزوریوں کو تسلیم کریں گےاور ان پر فتح حاصل کرکے وسیع طور پران اقدار کی تشہیر کریں گے۔ ملک کے کسی بھی حصے میں اگر کوئی ناانصافی کا شکار ہوتا ہے تو ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی دادرسی کریں۔ سماجی ناانصافی، اقتصادی نابرابری، آمریت اور نفرت کی بنیاد پر ہم ملک میں امن اور عدم تشددقائم نہیں کر سکتے۔

تیجسوی یادو نے شروع کی جنادیش اپمان یاترا، کہا : نتیش نے بابائے قوم کو دیا دھوکہ

file photo

مسٹر یادو نے آگے لکھا کہ لوگوں کے اعتماد کو چکناچور کرنے والوں کے خلاف ہم جمع ہوئے ہیں۔ ہم انسانیت، ترقی، اعتماد اور محبت کے لئے سیاست کرنے کے حق میں ہیں۔ اقتدار صرف اس کا ایک ذریعہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس یاترا کے ذریعے ہم بہار کے عوام کے اندر انصاف، برابری اور امن کے احساس کے ساتھ اپنی سیاست کو شامل کریں گے اور بہار کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنانے میں جی جان سے لگ جائیں گے۔ اگر جانے انجانے میں ہم جیسے نوجوانوں سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ سےمعذرت خواہ ہیں۔

آخر میں ہم آپ سے دعا ہے کہ ہمیں اتنی طاقت اور قوت دینا کہ ہم معاشرے کی آخری قطار میں کھڑے آخری شخص کو پہلے صف میں کھڑے پہلے شخص جیسا احترام، طرز زندگی، تعلیم اور صحت جیسی سہولیات دے سکیں۔ اے باپو، وہ مفادپرست لوگ جو آپ کےقاتلوں سےخوف زدہ ہو کر 'ہے رام سے 'جے شری رام میں پلٹی مار گئے انہیں آپ عقل سلیم سے نوازیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز