اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بہار سے ایک۔ ایک اینٹ لے کر ہم جائیں گے: تیج پرتاپ

تیج پرتاپ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر کہا کہ اگر اگلی بار بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت بنی تو ملک کے تمام مذاہب کے ساتھ مل کر بہار سے ایک۔ ایک اینٹ یوپی لے جائیں گے اور وہاں رام مندر بنائیں گے۔

Mar 10, 2018 01:54 PM IST | Updated on: Mar 10, 2018 01:54 PM IST

پٹنہ۔ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے جمعہ کو ایک بڑا بیان دیا۔ تیج پرتاپ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر کہا کہ اگر اگلی بار بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت بنی تو ملک کے تمام مذاہب کے ساتھ مل کر بہار سے ایک۔ ایک اینٹ یوپی لے جائیں گے اور وہاں رام مندر بنائیں گے۔

تیج پرتاپ نے کہا، 'ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، انتہائی پسماندہ، غریب، دلت سب وہاں جائے گا اور ایک ایک اینٹ رکھے گا۔ ہم رام مندر بنانے کا کام کریں گے۔ جس دن مندر بن گیا، اسی دن بی جے پی اور آر ایس ایس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جب ان کے پاس کوئی مدعا نہیں رہ جائے گا تو پھر وہ چمچ لے کر تھالی بجاتے رہیں گے۔

اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بہار سے ایک۔ ایک اینٹ لے کر ہم جائیں گے: تیج پرتاپ

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو: فائل فوٹو۔

دراصل، نالندہ ضلع کے مگھڑا گاؤں میں مشہور شيتلااشٹمی میلے کے موقع پر دنگل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کا آغاز سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے بگل اور بانسری بجا کر کیا۔ دنگل مقابلہ دیکھنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔ اس دوران تیج پرتاپ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں تو رام مندر بنانے کے نام پر لوگوں کے ووٹ لینے کا کام کرتی ہے، لیکن رام مندر بنانے میں پیچھے بھاگ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلی بار بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت بنی تو ملک کے تمام مذاہب کے ساتھ مل کر بہار سے ایک۔ ایک اینٹ یوپی لے جائیں گے اور وہاں رام مندر بنائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز