لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے مانگا طلاق ، پانچ ماہ قبل ہی ہوئی تھی شادی

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو شادی کے پانچ مہینے کے بعد ہی اپنی اہلیہ ایشوریہ سے طلاق لینا چاہتے ہیں ۔

Nov 02, 2018 07:29 PM IST | Updated on: Nov 02, 2018 07:29 PM IST

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو شادی کے پانچ مہینے کے بعد ہی اپنی اہلیہ ایشوریہ سے طلاق لینا چاہتے ہیں ۔ طلاق کیلئے تیج پرتاپ یادو نے پٹنہ سول کورٹ میں طلاق کی عرضی بھی داخل کردی ہے ۔ تیج پرتاپ نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق لالو پرساد یادو کے گھر میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پہلے دونوں بھائیوں کے درمیان تنازع کی خبریں سامنےآئی تھیں اور اب بتایا جارہا ہے کہ تیج پرتاپ نے اپنی اہلیہ ایشوریہ سے الگ ہونے کا ارادہ بنالیا ہے۔

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے مانگا طلاق ، پانچ ماہ قبل ہی ہوئی تھی شادی

تیج پرتاپ یادو اور ایشوریہ ۔

بتایا جارہا ہے کہ تیج پرتاپ نے سول کورٹ میں طلاق کی عرضی داخل کردی ہے۔ تیج پرتاپ یادونے 12(1) (1اے) ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی عرضی داخل کی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز