پٹنہ کے این آئی ٹی گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبی کشتی،21 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

Jan 14, 2017 09:01 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 12:22 AM IST

پٹنہ۔ دارالحکومت پٹنہ میں ہفتہ کو بڑا حادثہ ہوا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد پتنگ فیسٹیول میں حصہ لے کر لوٹ رہی کشتی پٹنہ کے این آئی ٹی گھاٹ پر ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے سے 21 سوار کی موت ہونے کی خبر ہے۔ وہیں کچھ سوار لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو پی ایم سی ایچ کے ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے فوری طور پر مورچہ سنبھالتے ہوئے کئی لوگوں کو بچایا۔ سی ایم نتیش کمار نے حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو فورا امداد دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

پٹنہ کے این آئی ٹی گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبی کشتی،21 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

دراصل مکر سنکرانتی کو لے کر ضلع انتظامیہ نے ديارا علاقے میں پتنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔ شام ہونے کے بعد گھر واپسی کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ معلومات کے مطابق کشتی پر 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

کشتی کے غیر متوازن ہونے کے بعد اس پر سوار کئی لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ ایک خاتون کی پی ایم سی ایچ آتے آتے راستہ میں ہی موت ہو گئی۔ زخمی افراد کو پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے جبکہ دو اب بھی این آئی ٹی گھاٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز