کھگڑیا میں ریلوے حادثہ ٹلا، راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کو روکا گیا

Feb 08, 2017 02:20 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 02:20 PM IST

کھگڑیا۔ بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی-کٹیہار ریل سیکشن پر فش پلیٹ اور جوائنٹ وولٹ کھولے جانے کی اطلاع وقت پر مل جانے کی وجہ سے آج ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔

ریلوے کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ صبح مانسی اور مہیش کھنٹ اسٹیشنوں کے درمیان کچھ  بدمعاشوں نے ڈاون ریل پٹری کی فش پلیٹ اور جوائنٹ وولٹ کھول دیا تھا۔ اسی دوران وہاں سے گزر رہے دیہاتیوں نے اسے دیکھا اور اس کی اطلاع مانسی اسٹیشن پر ریل حکام کو دی۔

کھگڑیا میں ریلوے حادثہ ٹلا، راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کو روکا گیا

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی احتیاط کے طور پر نئی دہلی -ڈبروگڑھ راجدھانی ایکسپریس، کٹیہار-پٹنہ انٹرسٹی ایکسپریس، برونی-کٹیہار اور کٹیہار-حاجی پور سواری گاڑی کو قریب تین گھنٹے تک مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ ریلوے ٹریک انسپکٹر کی نگرانی میں پٹری کو درست کرنے کے بعد ٹریفک کو بحال کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز