مغربی بنگال بلدیاتی الیکشن: ممتا کی آندھی میں اڑگئی بی جے پی، 148 وارڈوں میں 140 پر ترنمول

کلکتہ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے گزشتہ اتوار کو ہوئے سات میونسپلٹی کے الیکشن میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Aug 17, 2017 02:42 PM IST | Updated on: Aug 17, 2017 02:42 PM IST

کلکتہ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے گزشتہ اتوار کو ہوئے سات میونسپلٹی کے الیکشن میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تاہم بی جے پی نے  دوسری پوزیشن حاصل کر کے بنگال میں ممتا بنرجی کے مقابل میں پرنسپل اپوزیشن ہونے کا کردار حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو 7بلدیاتی اداروں جس میں پانچ میونسپلٹی،ایک نوٹیفائیڈ اتھارٹی اور ایک میونسپل کارپوریشن کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔ان میں پانسکوڑہ ، ہلدیا، نلہٹی دھوپ گوڑی میونسپلٹی، ایک درگا پور کارپوریشن اور ایک چوپر کیمپ نوٹی فائیڈ اتھارٹی ۔شامل ہے۔ مغربی بنگال کے صنعتی شہر درگا پور میونسپل کارپوریشن کی 43سیٹوں میں سے 43سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے اپوزیشن کا خاتمہ کردیا ہے۔پولنگ کے دوران بی جے پی اور سی پی ایم نے حکمراں محاذ پر دھاندلی کرنے کاالزام عاید کرتے ہوئے پولنگ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن نے الزام عاید کیاتھا کہ جمہوریت کا اغوا کرلیا گیا ہے ۔اسی طرح ہلدیا میونسپلٹی کارپوریشن میں بھی ترنمول کانگریس نے کلین سوئپ کیا ہے۔ تمام 29وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے ۔اسی طرح پانسکوڑہ کے 18وارڈوں میں سے 17وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے۔ دھوپ گوری میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس نے 16میں 12سیٹیں حاصل کرلی ہیں جب کہ چار بی جے پی اور سی پی ایم اور کانگریس ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکی ہے۔اس کے علاوہ جھاڑ گرام میں سی پی آئی کے کاؤنسلر کی موت کی وجہ سے خالی ایک سیٹ پر بھی ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کرلی ہے۔

مغربی بنگال بلدیاتی الیکشن: ممتا کی آندھی میں اڑگئی بی جے پی، 148 وارڈوں میں 140 پر ترنمول

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

بونید پور میونسپلٹی کے 14وارڈوں میں سے 10وارڈوں میں ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔جب کہ ایک وارڈ پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے۔اسی طرح بیربھوم کیہ نلہٹی میونسپلٹی پر بھی ترنمول کانگریس بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2009کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس دو لوک سبھا، دو اسمبلی انتخابات اور اس کے علاوہ پنچایت ، میونسپلٹی اور کارپوریشن انتخابات میں کامیابی درج کرتے ہوئے آ رہی ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز