بپبلب دیو نے نریندر مودی ۔امت شاہ کی موجودگی میں وزیراعلی کے عہدہ کا لیا حلف

تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر بپبلب دیو نے آج وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی بایاں محاذ کا 25برس پرانا قلعہ منہدم ہوگیا ۔

Mar 09, 2018 01:16 PM IST | Updated on: Mar 09, 2018 01:19 PM IST

اگرتلہ۔تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر بپبلب دیو نے آج وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی بایاں محاذ کا 25برس پرانا قلعہ منہدم ہوگیا ۔گورنر تتھاگت رائے نے راج بھون میں منعقد شاندار تقریب میں مسٹر دیو کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ، بی جے پی کے صدر امت شاہ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت کئی معزز شخصیتیں اس تاریخی موقع پر موجود تھیں۔

بپبلب دیو نے نریندر مودی ۔امت شاہ کی موجودگی میں وزیراعلی کے عہدہ کا  لیا حلف

بپبلب دیو نے آج وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی بایاں محاذ کا 25برس پرانا قلعہ منہدم ہوگیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز