پٹنہ میں منعقد جشن اردو میں اسکولوں میں اردو تعلیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Mar 28, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:59 PM IST

پٹنہ۔  پٹنہ میں منعقد دو روزہ جشن اردو کے آخری دن محبان اردو نے اردو کے فروغ کے سلسلے میں جہاں حکومت کو کئی اہم مشورے دیئے وہیں اسکولوں میں اردو تعلیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منعقد دو روزہ جشن اردو کا پروگرام کافی کامیاب رہا۔ پہلے دن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صوبہ کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اردو تعلیم کے مکمل نفاذ کی حکومت کوشش کریگی ۔ وہیں اردو ڈائرکٹوریٹ کے مطابق اردو کے فروغ کے سلسلے میں اس کی جانب سے پورے سال بیداری مہم چلائی جائیگی۔

جشن اردو پروگرام کے دوسرے دن صحافیوں کا بھی ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ اخباروں کے مالکان، مدیران اوردوسرے صحافیوں کی زبانی اردو کے فروغ اور امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔ صحافیوں نے بھی اردو کے مسئلہ پر حکومت کو مشورہ دیا ۔ ڈائریکٹوریٹ نے صحافیوں کے مشورہ پر عمل کرنے کا بھروسہ دلایا وہیں اردو مشاورتی کمیٹی اور اردو ادیبوں نے اردو تعلیم کو عام کرنے کی بات کہی ۔ بہار میں اردو زبان پر کافی کام ہو رہا ہے لیکن اسکولوں میں اردو پڑھانے والے اساتذہ کی کمی کے سبب اردو کی تعلیم متاثر ہوتی رہی ہے۔  اس معاملے میں حکومت نے پہل کرنے کی اپیل کی ہے۔ وہیں اردو آبادی کو زبان کے فروغ اور اسکے تحفظ کے لئے اردو تحریک کو دوبارہ زندہ کرنے پر زور دیا گیا ۔

پٹنہ میں منعقد جشن اردو میں اسکولوں میں اردو تعلیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز