بہار میں آرٹی آئی کارکن سمیت دولوگوں کا گولی مارکر قتل، کیس درج

جموئی۔ بہار میں ضلع جموئی کے سکندر ہ تھانہ علاقہ کے بچھوے موڑ کے نزدیک بدمعاشوں نے کل دیر رات حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن سمیت دو لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔

Jul 02, 2018 12:11 PM IST | Updated on: Jul 02, 2018 12:11 PM IST

جموئی۔  بہار میں ضلع جموئی کے سکندر ہ تھانہ علاقہ کے بچھوے موڑ کے نزدیک بدمعاشوں نے کل دیر رات حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن سمیت دو لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے بچھوے گاوں کے باشندہ اور آر ٹی آئی کارکن بالمیکی یادو (37) اپنے ساتھی دھرمیندر یادو (36) کے ساتھ کل دیر رات موٹر سائکل سے گھر واپس آرہا تھا اسی دوران بچھوے موڑ کے نزدیک پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے بدمعاشوں نے دونوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ آپسی تنازعہ ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

بہار میں آرٹی آئی کارکن سمیت دولوگوں کا گولی مارکر قتل، کیس درج

جموئی میں دولوگوں کا گولی مارکر قتل

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز