این ڈی اے میں شامل ہونے سے نتیش کمار کا سیاسی قد کم ہوگیا : جے ڈی یو سینئر لیڈر اودے نارائن چودھری

Dec 28, 2017 08:58 PM IST | Updated on: Dec 28, 2017 08:58 PM IST

پٹنہ : بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری نے کہا ہے کہ جنتا دل (یونائٹید )کے سربراہ نتیش کمار کا سیاسی قدم این ڈی میں پھر سے شامل ہونے کے بعد بونا ہوگیا ہے ۔ چودھری نے کہا کہ نتیش کے اس فیصلہ کی اب علاقوں میں بھی مخالفت شروع ہوگئی ہے ۔جے ڈی یو کے سینئر لیڈر چودھری نے جمعرات کو کہا کہ این ڈی اے میں شامل ہونے سے پہلے نتیش کمار کا سیاسی قد وزیر اعظم مودی سے بھی بڑا تھا ، لیکن انہوں نے این ڈی اے میں جاکر اور وزیر اعظم مودی سے ہاتھ ملا کر اپنا سیاسی قد چھوٹا کردیا ہے ۔ نتیش کا یہ فیصلہ عام لوگوں کے جذبات اور ووٹوں کے خلاف ہے۔

چودھری نے کہا کہ نتیش کمار کے خلاف اب علاقائی کارکنان نے بھی بغاوتی تیور اپنا لیا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بدھ کو امام گنج میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ میں جے ڈی یو نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر بالیشور پرساد سنگھ سمیت گیا ضلع کے کئی سیکشن صدر نے بھی پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔

این ڈی اے میں شامل ہونے سے نتیش کمار کا سیاسی قد کم ہوگیا : جے ڈی یو سینئر لیڈر اودے نارائن چودھری

نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں امام گنج سیکشن کے صدر پرہلاد پرساد ، ڈومریا سیکشن کے صدر سریندر پرساد سنگھ ، بانکے بازار سیکشن کے صدر راج کمار یادو ، گیا ضلع کے ترجمان ساجد احمد اور برجیش سنگھ نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے ۔ ان کے ساتھ تقریبا 300 پارٹی کارکنوں نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو چودھری نے پارٹی کے موقف سے الگ جاکر کہا تھا تھا کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے کنبہ کے خلاف بدلے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز