فروغ انسانی وسائل کے وزیر ایم این پانڈےنے کہا : قانون کے دائرے میں ہو گی رام مندر کی تعمیر

Jul 06, 2017 07:26 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 07:26 PM IST

اگرتلا: انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ایم این پانڈے نے آج کہا کہ مرکزی سرکار اجودھیا میں مجوزہ رام مندر کی تعمیر ضابطہ اور قانون کے تحت کرے گی۔ مسٹر پانڈے نے یہاں اخباری نمائندون سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی قیادت والی حکومت ملک کی سالمیت اور قانون کا احترام کرتی ہے۔ قانون کے مطابق رام مندر کی تعمیر کے لئے جو بھی ضروری کارروائی ہوگی، اسے پورا کرنے کا سرکار نے عزم کررکھا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کے درمیان پیدا تنازع پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ محترمہ بنرجی نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیتے ہوئےسرکاری رازداری برتنے کی بھی حلف لیا تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال مرکز کی جانب سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے وزیر ایم این پانڈےنے کہا : قانون کے دائرے میں ہو گی رام مندر کی تعمیر

انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون و انتظام کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جانے پر گورنر نےمحترمہ بنرجی سے فون پر بات چیت کی تھی لیکن انہوں نے اسے گورنر کے لئے انتہائی قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرنے کے علاوہ انہیں عام کر دیا۔ انہوں نے صرف آئینی بلکہ رازداری برتنے کے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو بے حد افسوسناک ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز