upendra kushwaha joins grand alliance at delhi مہا گٹھ بندھن میں شامل ہوئے اوپیندر کشواہا ، تیجسوی یادو نے کہا : یہ دلوں کا گٹھ بندھن ہے– News18 Urdu

مہا گٹھ بندھن میں شامل ہوئے اوپیندر کشواہا ، کہا : این ڈی اے میں ہوئی توہین ، اس لئے چھوڑا ساتھ

حال ہی میں این ڈی اے چھوڑنے والے آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے مہا گٹھ بندھن کا دامن تھام لیا ہے ۔ دہلی میں کشواہا مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں کے سامنے اس میں شامل ہوئے ۔

Dec 20, 2018 04:33 PM IST | Updated on: Dec 20, 2018 09:49 PM IST

قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تقریباً ایک ہفتے پہلے الگ ہوئے قومی لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نےجمعرات کو بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی قیادت والے مهاگٹھ بندھن کا حصہ بن گئے۔ مسٹر کشواہا نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے میں ان کی توہین ہوئی ہے اس لئے انہوں نے کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، ہندوستانی عوامی مورچہ جیسی پارٹیوں کے مهاگٹھ بندھن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کانگریس خزانچی احمد پٹیل، لوکتانترک جنتا دل کے سربراہ شرد یادو، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو،بہار کے سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی اور کانگریس کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔

مہا گٹھ بندھن میں شامل ہوئے اوپیندر کشواہا ، کہا : این ڈی اے میں ہوئی توہین ، اس لئے چھوڑا ساتھ

فوٹو : اے این آئی

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی سے متاثر ہوئے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت بننے کے بعد پہلا کام اسی اعلان کو پورا کرنے کا کیا ہے۔

کانگریس لیڈر کے اس طریق کار سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ سماج کے جس طبقے کے مفادات کے لئے وہ لڑ رہے ہیں، اس کا مفاد مهاگٹھ بندھن کے ذریعے ہی حاصل جا سکتا ہے۔

Loading...

Loading...